پنجاب کی جیلوں میں کمپیوٹر لیبز بنانے کا فیصلہ

06-07-2023

(لاہور نیوز) پنجاب کی جیلوں میں کمپیوٹر لیبز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیل حکام کے مطابق ابتدائی طور پر کیمپ جیل لاہور اور شیخوپورہ جیل میں کمپیوٹر لیبز بنائی جائیں گی، ای لائبریری میں انٹرنیٹ کی سہولت اور کنٹرول لٹریچر تک قیدیوں کو رسائی دی جائے گی، جیلوں میں کمپیوٹر لیبز کے لیے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی زیر نگرانی ایس او پیز بنائے جائیں گے۔ جیل حکام کا مزید کہنا ہے کہ جیلوں میں کمپیوٹر لیبز بنانے سے قیدیوں کے نالج میں اضافہ ہوگا، ای لائبریری کی تیاری سے متعلق تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔