اداکار احسن خان کے گھر میں ننھی پری کی آمد

06-07-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور اداکار و میزبان احسن خان کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

احسن کے ہاں ننھی پری کی آمد کی خبر بلاگر اور رائٹر فیصل کپاڈیا نے انسٹاگرام پر دی جنہوں نے احسن اور ان کی نومولود کی تصویر شیئر کی۔ فیصل نے کیپشن میں لکھا کہ ’’میں اپنی بھتیجی کو دنیا میں آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں اور احسن خان اور ان کی اہلیہ فاطمہ کو بہت مبارکباد‘‘ فیصل کپاڈیا کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ اس حوالے سے احسن خان نے تاحال کوئی تصویر یا خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر نہیں کی۔ واضح رہے کہ احسن خان کے ہاں یہ چوتھی بچی کی پیدائش ہے، ان کے پہلے دو بیٹے اور ایک بیٹی تھی۔