جناح ہاؤس حملہ: ایجنسیوں کا اہلکار قرار دیا جانیوالا شرپسند بھی پی ٹی آئی کارکن نکلا

06-07-2023

(ویب ڈیسک) 9 مئی کو جناح ہاؤس لاہور پر حملے میں مرکزی شرپسند سے متعلق کیا جانے والا پروپیگنڈہ بے نقاب ہوگیا۔

شرپسند کو ایجنسیوں کا اہلکار قراردےکر حملےکا سارا الزام سکیورٹی اداروں پر لگایا گیا تھا تاہم  شر پسند شخص بھی تحریک انصاف کا سرگرم کارکن نکلا جس کا نام عمران محبوب ہے۔ شرپسند کو ایک مخصوص منصوبے کے تحت ابتدا میں جناح ہاؤس بھیجا گیا تھا، شرپسند  شخص نجی ہوٹل کا ملازم اور سیاسی جماعت کے اہم کارکنوں میں شامل ہے۔ بعدازاں پی ٹی آئی نے عمران محبوب کو اپنے آفیشل ہینڈل سےجاری ویڈیو میں ایجنسیز کا بندہ قرار دیا تھا۔ شرپسند عمران محبوب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں ہے، ایسے کرداروں کو پاکستان آرمی ایکٹ اورآفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔