عدالتی معاملات پر نئے قانون کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت آج ہو گی

06-07-2023

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے فیصلوں پر نظرثانی کے نئے قانون کے خلاف دائر آئینی درخواستوں پر سماعت آج ہو گی۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی بنچ میں شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ اس سے پہلے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پرعملدرآمد روک چکی ہے جبکہ درخواست گزاروں نے عدالت سے سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس پر فوری عملدرآمد روکنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔