سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ

06-06-2023

(ویب ڈیسک) سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی مثبت انداز میں ہوا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 255.52 پوائنٹس کی تیزی کے باعث 41923.46 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران 0.61 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ ٹریڈنگ کے دوران 12 کروڑ 23 لاکھ 60 ہزار 33 شیئرز کا لین دین ہوا، تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو 30 ارب روپے زائد کا فائدہ ہوا۔