پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کمی
06-06-2023
(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24 ڈالر اضافے کے بعد 1964 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1972 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔ قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 100 روپے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 559 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے کمی کیساتھ 2650 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 85.74روپے کی کمی کیساتھ 2271.94 روپے کی سطح پر آگئی۔