بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد
06-06-2023
(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے مئی 2023 کیلئے مینز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری نامزدگیوں میں پاکستان کے کپتان بابراعظم کو شامل کیا گیا ہے۔ مینز پلیئر آف دی منتھ کیلئے بابر اعظم کے علاوہ بنگلا دیش کے نجم الحسین شنتو اور آئر لینڈ کے ہیری ٹیکٹر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بابر اعظم کو کئی مرتبہ پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ لینے کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے۔