یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں آٹھویں دو روزہ انٹرنیشنل بزنس کانفرنس اختتام پذیر

06-06-2023

(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں آٹھویں دو روزہ انٹرنیشنل بزنس کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی۔ ماہرین نے سسٹین ایبل بزنس کی ضرورت پر زور دیا۔

کانفرنس میں مجموعی طور پر 6 مختلف سیشنز میں 40 سے زائد تحقیقی مقالے پیش کئے گئے۔ ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر محمد اطہر صدیقی نے بتایا کہ یہ آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس تھی ، اس سال سسٹین ایبل بزنس پر زور دیا گیا۔ مقصد اکیڈمیہ اور انڈسٹری کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے۔ محققین نے کاروباری مسائل، ان کا حل اور بزنس ایتھکس پر بات کی۔ کانفرنس کے آخری روز دو ٹریننگ ورکشاپ بھی منعقد کی گئیں۔