رواں مالی سال پنجاب میں ترقی کا سفر سست روی کا شکار رہا

06-06-2023

(ویب ڈیسک) رواں مالی سال میں پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ترقی کا سفرسست روی کا شکار رہا۔

پرویزالہٰی کی وزارت اعلیٰ کے دورمیں پنجاب میں 477 ترقیاتی سکیموں میں سے صرف دس مکمل ہوسکیں۔ دستاویز کے مطابق پی اینڈ ڈی بورڈ نے 477 نئی ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی،477 سکیموں میں سے 279 ترقیاتی سکیمیں منظورہوئیں، سیاسی عدم استحکام میں 262 سکیمیں افتتاح کی منتظر رہیں، صرف 17 منصوبوں کا افتتاح ہوسکا۔ دستاویز کے مطابق مجموعی طور پر249 سکیموں کے پی سی ون تیار ہوئے، پنجاب حکومت نے 141 سکیموں کے ٹھیکے بھی دیئے،صرف 25 نئی ترقیاتی سکیموں پرکام شروع ہوسکا۔