ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کا مختلف سنٹرز کا دورہ

06-06-2023

(لاہور نیوز) ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے لاہور ڈویژنز کے اراضی ریکارڈ سنٹرز کا دورہ کیا۔

ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی سائرہ عمر نے ڈائریکٹر آپریشنز انجم زہرہ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز عثمان احمد کے ہمراہ لاہور کینٹ، ماڈل ٹاؤن، اور پاجیاں اراضی ریکارڈز سنٹر کا دورہ کیا۔ سنٹرز پر سٹاف کی حاضری، کارکردگی اور خدمات کے معیار، زیرالتواء انتقالات اور کھیوٹ کے مسائل کو  فوری طور پر حل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اراضی ریکارڈ سنٹرز کے عملے کی کارکردگی کو سراہا اور ان کو درپیش مسائل سنے۔  علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل پلرا نے تمام عملہ کو دلجمعی سے کام کرنے، نظم و ضبط اپنانے اور پیشہ ورانہ وقار قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور تمام عملہ کو شفاف خدمات کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کی تلقین کی۔