شاہ محمود کی نظربندی کا نوٹیفکیشن کالعدم ، فوری رہائی کا حکم

06-06-2023

(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی اوکے تحت نظر بندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دے دیا۔

لاہورہائیکورٹ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے سماعت کی۔ راولپنڈی بینچ نے شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی اوکے تحت نظر بندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریماکس دیے کہ ماضی میں جو کچھ ہوچکا اسےچھوڑدیں،مستقبل میں ایسا نہ ہو،ہر چیزمذاق نہیں ہوتی۔