جناح ہاؤس حملہ کیس :مزید 800 سے زائد گرفتاریوں کا فیصلہ
06-06-2023
(ویب ڈیسک) جناح ہاؤس حملہ کیس میں جیوفینسنگ کی بنیاد پر مزید سیکڑوں گرفتاریوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جناح ہاؤس حملہ کیس کی تفتیش میں مزید 823 افراد کی گرفتاری کا ٹاسک ایس پیز کو سونپ دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مطلوب افراد کی لوکیشن 9 مئی کو جناح ہاؤس ٹریس ہوئی۔ پولیس کے مطابق لوکیشن کےعلاوہ مطلوب افراد کی شناخت ہیومن انٹیلی جنس سے بھی کی گئی، گرفتاری کے بعد جناح ہاؤس موجودگی کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی، مزید گرفتاریوں کا ٹاسک سربراہ لاہور پولیس نے افسران کو ایک اجلاس میں دیا ہے۔