ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر7.7 فیصد کی کمی ریکارڈ
06-06-2023
(ویب ڈیسک) یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر7.7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لے کراپریل تک کی مدت میں جرمنی، فرانس، ہالینڈ، سپین، اٹلی اور یورپی یونین کے دیگرممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.590 ارب ڈالرکا زرمبادلہ ملک کو ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.7 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.805 ارب ڈالرکا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا، اپریل میں یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلات زرکا حجم 257.3 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جومارچ میں 297 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 297.2 ملین ڈالرتھا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سمندرپار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر13 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔