جو سکون مدینے میں ہے دنیا کے کسے کونے میں نہیں: افتخار ٹھاکر

06-06-2023

(لاہور نیوز) پاکستانی کامیڈین اور اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ جو سکون مدینے میں ہے وہ دنیا کے کسی کونے میں میسر نہیں،ہر جگہ جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ بھی نہیں مگر مدینہ سچ ہے۔

ایک انٹرویو میں اداکار افتخار ٹھاکر نے مدینے  کے سفر کا احوال بتاتے ہوئے کہا میں دنیا کے 42 ممالک گھوم چکا ہوں، ہر جگہ جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں لیکن مدینہ سچ ہے، جو سکون اور قلبی اطمینان مدینے میں ہے ویسا دنیا کے کسی کونے میں میسر نہیں ہے، باب السلام  اور جنت البقیع کا ذکر کروں تو آج بھی بلڈ پریشر گرجاتا ہے۔ انہوں نے کہا جب میں مدینے میں تھا تو مجھے ہر قدم پر ایسا محسوس ہورہا تھا کہ میں اس کائنات کے مالک اور خالق کے فریم میں داخل ہورہا ہوں،  مجھے ایسا محسوس ہورہا تھا میری سانس نکل جائے گی، میں دوبارہ اس منظر کو دیکھ نہیں سکوں گا، اس کے بعد میں کافی دیر بعد خود کو سنبھال پایا تھا۔