انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ برقرار
06-06-2023
(لاہور نیوز) انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 66 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 85 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 19 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ کم ہو کر 307 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، 354 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 42 ہزار 22 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔