سموگ رولز منظور:لاہور سمیت پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، بھاری جرمانے عائد ہونگے

06-06-2023

(ویب ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ ہو گیا،لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

لاہور میں دفعہ 144کے نفاذ کے ساتھ پنجاب بھرمیں بھاری جرمانوں کی بھی منظوری دے دی گئی۔ نگران کابینہ نے سموگ رولز کی منظوری دے دی۔ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر بھٹوں پر ایک سے پانچ لاکھ تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ سموگ پیدا کرنے والی فیکٹری کو پانچ لاکھ جرمانہ ہوگا۔ سموگ رولز کے تحت کوڑا اور کچرا جلانے پر دس ہزار روپے کا جرمانہ ہوگا۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر چار ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ نگران کابینہ پنجاب نے محکمہ ماحولیات کو فیصلوں پرعملدرآمد کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے احکامات دے دیئے۔