برائلر مہنگائی کی ٹرین پر سوار، آج دوسرے روز بھی قیمت میں بڑا اضافہ

06-06-2023

(لاہور نیوز) برائلر کی بڑھتی قیمتوں کو بریک نہ لگ سکی، آج دوسرے روز بھی فی کلو برائلر گوشت کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر گوشت 15 روپے اضافے کے بعد 656  روپے سے بڑھ کر 671 روپے فی کلو ہو گیا، زندہ برائلر  کے دام  بھی 10 روپے بڑھ گئے، ہول سیل پر زندہ برائلر کی قیمت 431 جبکہ پرچون بازار میں زندہ برائلر 447  روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں استحکام دیکھا جارہا ہے، فی درجن انڈوں کی قیمت 260 روپے پر برقرار ہے، انڈوں کی پیٹی کی قیمت 7 ہزار680 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ مارکیٹ میں فی انڈا 22 سے 23 روپے میں بیچا جا رہا ہے۔