ناجائز اسلحہ بردار لاہور پولیس اور سیف سٹیز کے نشانے پر آ گئے

06-06-2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ناجائز اسلحہ بردار پولیس اور سیف سٹیز اتھارٹی کے نشانے پر آگئے۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق لاہور پولیس اور سیف سٹیز اتھارٹی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لائیو مانیٹرنگ اور چیکنگ سے ایک مشکوک اسلحہ بردار شخص کو گرفتار کر لیا، سیف سٹیز کی نشاندہی پر پولیس نے ملزم عبداللہ سے 30 بور پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا مانیٹرنگ سے ملزم کے مزید 2 ساتھیوں کی نشاندہی ہوئی ہے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ایس پی شہزاد رفیق اعوان نے کہا ہے کہ  ناجائز اسلحہ جرائم کی وارداتوں میں اضافے پر منتج ہے، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے، شہری اپنے ارد گرد کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔