عیدالاضحیٰ پر سرکاری ملازمین کو 5 چھٹیاں ملنے کا امکان

06-06-2023

(لاہور نیوز) عیدالاضحیٰ پر سرکاری ملازمین کو 5 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے 29 جون کو عیدالاضحیٰ ہونے کی پیشگوئی کی ہے، اگر عیدالاضحیٰ 29 جون کو ہوتی ہے تو پھر سرکاری ملازمین کو بدھ 28 جون سے 2 جولائی 2023 تک 5 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سےحتمی احکامات ذی الحج کی چاند کی رویت کے بعد حکومت جاری کرے گی جبکہ سرکاری ملازمین کو تنخواہ اورپنشن کی ادائیگی بھی قبل از وقت کی جائے گی۔