جناح ہاؤس حملے میں ملوث پی ٹی آئی کے ایک اور شرپسند کی شناخت

06-06-2023

(لاہور نیوز) نو مئی کو جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ایک اور شرپسند کی شناخت ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق نو مئی واقعہ میں ملوث شرپسند کی شناخت علی شان ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ہے، پی ٹی آئی شرپسند علی شان نے 9 مئی کو دیگر شرپسندوں کے ساتھ مل کر جناح ہاؤس میں قائداعظم سے منسوب یادگاری نوادرات کو بری طرح نقصان پہنچایا۔ ملزم علی شان نے بے دردی کے ساتھ جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی، پولیس کی جانب سے سانحہ 9 مئی میں ملوث دیگر شرپسندوں کی شناخت اور گرفتاریوں کا عمل تیزی سے جاری ہے۔