عدلیہ کے خلاف نہیں، کوئی غلطی کرتا ہے تو اس پر تنقید ہونی چاہیے: مولانا فضل الرحمان

06-05-2023

(لاہور نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعے کی مدعی ریاست ہے، ریاست کے حوالے سے آرمی ایکٹ حرکت میں آ چکا ہے اگر شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں نہیں ہوں گی تو یہ مناسب نہیں ہو گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک کو تباہ کرنا تھا، انہوں نے اپنے تین سال میں ملک کی معیشت کا بیرا غرق کیا، ہمیں پہلے دن سے معلوم ہے وہ کس قسم کا آدمی ہے، اگر الیکشن میں دھاندلی ہو گی تو ہم بھارت کی فوج سے نہیں اپنی آئی ایس آئی سے لڑیں گے۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا ہے کہ ہم عدلیہ کے اداروں کیخلاف نہیں ہیں، کوئی جج یا جنرل غلطی کرتا ہے تو اس پر تنقید ہونی چاہیے، گزشتہ دور میں جب کوئی کہتا تھا کہ ڈالر تین سو تک جائے گا تو ہم گھبرا جاتے تھے، آج پاکستان کو اٹھانے کیلئے چائنہ اور سعودیہ سمیت دیگر دوست ممالک تیار ہیں۔