اداکار احد رضا نے ویب سیریز کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا
06-05-2023
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز کے معروف اداکار احد رضا میر دوسری عالمی جنگ پر بننے والے ویب سیریز میں جلوہ گر ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق احد رضا میر آنیوالی ہالی ووڈ ویب سیریز ’ورلڈ آن فائر2‘ میں برٹش انڈین آرمی کے رہنما رجب کا کردار ادا کریں گے۔6 اقساط پر مبنی اس سیریز میں دوسری عالمی جنگ کی مناظر پیش کئے جائیں گے۔ جس میں رائل ائیر فورس کے پائلٹ جرمن لڑاکا طیاروں کو تباہ کرتے اور مانچسٹر کی فضا میں گشت کرتے نظر آئیں گے۔ احد رضا میر نے ورلڈ آن فائر 2 میں اپنے کردار کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔سیریز کے دوسرے حصے میں برطانیہ، نازی جرمنی، مقبوضہ فرانس اور افریقہ کے صحرا میں جنگ کے بعد ہونے والی تباہی اور اس سے ہونے والے اثرات کو فلمایا جائے گا۔