'کیمپ میں واپس بلا لو'وہا ب ریاض کی پی سی بی کو درخواست

06-05-2023

(ویب ڈیسک)نگران پنجاب حکومت کے مشیر اور فاسٹ باولر وہاب ریاض نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کیمپ میں بلانے کی درخواست کردی۔

تفصیلات کےمطابق میڈیا سے گفتگو میں وہاب ریاض نے کہا کہ پی سی بی سے درخواست ہے کہ کیمپ میں بلایا جائے۔کیمپ میں اچھے انداز میں باولنگ پریکٹس کر سکوں گا۔ کیمپ میں باولنگ کرنے سے ردھم اور فارم حاصل کرنے کا بہترین موقع ملتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ابھی کرکٹ کو خیر باد  کہنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، کیمپ میں مدعو نہیں کیا گیا تو باولنگ چھوڑ نہیں دوں گا۔وہاب ریاض کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو ورلڈکپ کے لیے ابھی سے فوکس کرنا ہوگا۔ یہ ٹی 20 کرکٹ نہیں کہ 4 اوورز سے کام چل جائے گا۔