سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کیساتھ کاروباری ہفتے کا آغاز

06-05-2023

(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی واپسی ، سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا آغاز زبردست انداز میں ہوا، دن کے آغاز سے ہی انڈیکس میں 250 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، تاہم کاروبار کے اختتام پر حصص مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی دھڑا دھڑ خریداری کے باعث مندی میں جانے والی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی ہوئی۔ کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 314.96 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، تیزی کے باعث 0.76 فیصد کے کاروبار میں بہتری آئی اور 100 انڈیکس 41667.94 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔پورے کاروباری روز کے دوران 8 کروڑ 15 لاکھ 28 ہزار 663 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 40 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا ہے۔