اداکارہ حبا بخاری کا انٹرویو کو غلط شکل دینے پر ناراضگی کا اظہار

06-05-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ حبا بخاری اپنے انٹرویوکو غلط شکل دینے پر غصے میں آگئیں ۔

تفصیلات کےمطابق حبا بخاری نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ایک بار مذاق میں اپنے والد کو فون پر شوہر کی شکایت لگائی تھی کہ شوہر آریز ان سے برتن دھلواتے ہیں، گھر کی دیواریں اور  کپڑے بھی دھلواتے ہیں جس پر والد نے اداکارہ کو سمجھایا تھا کہ کوئی بڑی بات نہیں یہ ان کا اپنا گھر ہے۔  تاہم بعد ازاں اداکارہ کے انٹرویو کو غلط رخ دیتے ہوئے رپورٹ کیا گیا جسے ہزاروں قارئین نے پڑھا بھی اور دیکھا بھی۔تاہم اب حبا بخاری نےاپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اسے زرد صحافت قرار دیا ہے اور لکھا ہے کہ جھوٹی خبریں پھیلانا بند کرو ، یہ شرمناک ہے۔