حمزہ علی عباسی جس پراجیکٹ کے آخر میں مرتے ہیں اس کا انجام کیا ہوتاہے؟اداکار نے حیران کن بات کہہ دی

06-05-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ میں جس بھی پراجیکٹ کے آخر میں مرتا ہوں وہ پراجیکٹ ہٹ ہوجاتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ ڈرامے جانِ جہاں کا  سکرپٹ ان کی مرضی کے مطابق ہے، جیسا وہ کام کرنا چاہتے تھے یہ بالکل ویسا ہی ہے۔انہوں نے ڈرامہ و فلم پروڈیوسر ثنا شاہنواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ثنا شاہنواز کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے تحفظات کا خیال رکھا۔ صحافی  نے سوال کیا کہ کہیں اس ڈرامے کا اختتام بھی تو مداحوں کو افسردہ نہیں کردے گا جیسے آپ کے زیادہ تر ڈراموں میں ہوتا ہے؟جواب میں حمزہ علی عباسی بولے ’دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن تاریخ گواہ ہے کہ میں جس بھی ڈرامے یا فلم کے اختتام میں مرا ہوں، وہ ڈرامہ یا فلم سپر ہٹ ہوئی لہٰذا دیکھتے ہیں اس میں کیا ہوگا‘۔ واضح رہے کہ ڈرامہ و فلم انڈسٹری کو الوداع کہنے والے اداکار حمزہ علی عباسی جلد ہی اپنے نئے ڈرامہ سیریل  ’جانِ جہاں‘ سے ٹی وی  سکرین پر واپسی کریں گے جس کا اعلان انہوں نے کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر کیا تھا۔