چکن کا گوشت ہم کتنے عرصے تک فریزراور فریج میں محفوظ رکھ سکتے ہیں؟جانئے
06-05-2023
(ویب ڈیسک) پکا ہوا اور کچا چکن کچھ دنوں سے لے کر ایک سال تک اپنے پاس محفوظ کیا جا سکتا ہے لیکن اس کا انحصار اس پر ہے کہ آیا آپ اسے ریفریجریٹر میں رکھتے ہیں یا فریزر میں۔
تفصیلات کےمطابق ماہرین کا اپنی تحقیق میں کہنا ہے کہ کچے چکن کو فریج میں تقریباً ایک سے 2 دن تک رکھا جاسکتا ہے، یہ خراب نہیں ہوگا، جبکہ پکا ہوا مرغی کا سالن یا بروسٹ وغیرہ فریج میں 3 سے 4 دن تک محفوظ رہ سکتا ہے کیونکہ فریج میں چکن کو ذخیرہ کرنے سے بیکٹیریا کی افزائش کم ہوتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر آپ کا ارادہ مرغی کا گوشت کافی عرصے تک محفوظ رکھنے کا ہے تو اسے فریزر میں رکھیں۔کچے چکن کو مختلف حصوں میں کرکے 9 ماہ تک فریزر میں رکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک پورا چکن 1 سال تک فریزر میں رکھ سکتے ہیں۔ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ پکے ہوئے چکن کے گوشت کو فریزر میں 2 سے 6 ماہ تک رکھا جا سکتا ہے، بہتر ہے اسے کسی ایسے پلاسٹک بیگ کا کنٹینر میں رکھیں جس سے ہوا کا گزر ممکن نہ ہو۔