ماہرین نے پھیپھڑوں کے کینسر سے موت کا خطرہ ٹالنے والی دوا تیار کرلی
06-05-2023
(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے پھیپھڑوں کے کینسر سے موت کا خطرہ 50 فیصد تک کم کرنے والی دوا تیارکر لی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ osimertinib نامی دوا کے استعمال سے پھیپھڑوں کے کینسر کے ایسے مریضوں کی موت کا خطرہ 50 فیصد تک گھٹ جاتا ہے، جن کی رسولی کو سرجری کے ذریعے نکالا جاتا ہے۔ایسٹرا زینیکا کمپنی کی تیار کردہ اس دوا کے ذریعے پھیپھڑوں کے کینسر کی سب سے عام قسم کو ہدف بنایا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس دوا کے کلینیکل ٹرائل میں 20 ممالک سے تعلق رکھنے والے کینسر کے 680 مریضوں کو شامل کیا گیا تھا۔ٹرائل کے پہلے مرحلے میں رسولی کو سرجری کے ذریعے نکالا گیا جس کے بعد 50 فیصد افراد کو یہ دوا روزانہ استعمال کرائی گئی جبکہ باقی افراد کو placebo کا استعمال کرایا گیا۔ تاہم نتائج سے معلوم ہوا کہ اس دوا کے استعمال سے کینسر سے موت کا خطرہ 50 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔کلینیکل ٹرائل کے 5 سال بعد اس دوا کو استعمال کرنے والے 88 فیصد مریض ابھی بھی زندہ ہیں جبکہ placebo استعمال کرنے والوں میں یہ شرح 78 فیصد ہے۔