فالج کے شکار مریضوں کو روزمرہ زندگی میں کیا تبدیلیاں لانی چاہئیں؟ جانئے

06-05-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے فالج کے شکار مریضوں کو روزمرہ زندگی میں ضروری تبدیلیوں سے متعلق بتا دیا۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ فالج کی بحالی کے لیے صحت مند غذا بہت ضروری ہے۔ پھل، سبزیاں، اناج، پروٹین اور صحت مند چکنائی سے بھرپور غذا بلڈ پریشر کو کم کرتی ہے، کولیسٹرول کی سطح کو کم رکھتی ہے اور مزید طبی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھتی ہے۔   ماہرین نے تحقیق میں کہا ہے کہ باقاعدہ ورزش فالج کی بحالی کیلئے ایک مؤثر طریقہ ہے، ورزش پٹھوں کی طاقت، ہم آہنگی، توازن، اور حرکت کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔ اس سے ہائی بلڈ پریشر، موٹاپا اور ذیابیطس جیسے خطرے والے عوامل کو کم کرکے مستقبل کے فالج سے بھی بچا جاسکتا ہے۔ رپورٹ کےمطابق اسی طرح تمباکو نوشی بھی فالج کے عوامل میں شامل ہےاور اس سے فالج کی بحالی میں بھی تاخیر ہو سکتی ہے۔ تمباکو نوشی چھوڑنے سے پھیپھڑوں کا کام  بہتر بنایا جا سکتا ہے، دل اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے اور مستقبل میں بھی فالج کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔