رواں مالی سال کے بجٹ میں صحت کے منصوبوں کیلئے کتنی رقم طلب کی گئی ہے؟بڑی خبر آگئی
06-05-2023
(ویب ڈیسک) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزارت صحت نے 38 منصوبوں کیلیے ابتدائی طور پر 12 ارب روپے کی زائد رقم مانگی گئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق مالی بجٹ 2023-2024ء میں وزارت صحت نے 38 منصوبوں کیلیے بجٹ مانگ لیا،بجٹ دستاویز کے مطابق وزارت قومی صحت کیلیے ابتدائی طور پر 12 ارب روپے سے زائد کے پروگرام اور منصوبے شامل ہیں۔وزیراعظم نے صحت سہولت کارڈ سکیم کو نئے بجٹ میں شامل کر کے ابتدائی طور پر 2ارب 29 کروڑ روپے مختص کیے ہیں،پمز میں 200 بیڈز پر مشتمل ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی سینٹر کیلیے ایک ارب 20 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔