ملکی سطح پر مصالحہ جات کی برآمدات کی صورتحال کیا ہے؟جانئے

06-05-2023

(ویب ڈیسک) مصالحہ جات کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

ادارہ شماریات اور سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے اپریل تک کی مدت میں مصالحہ جات کی برآمدات سے ملک کو 306.91 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے۔دوسری جانب ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کھادوں کی کھپت   میں سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ۔ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے مئی کے اختتام تک ملک میں 24 لاکھ 90 ہزار  ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ایک فیصد کم ہے۔