لاہور : 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ ،4 افراد زخمی

06-05-2023

( لاہورنیوز ) لاہور میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

لاہور پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے  چونگی امر سدھو میں دو گروپوں کے درمیان معمولی تکرار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔