جناح ہاؤس حملہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا نام بھی جیو فینسنگ میں آ گیا

06-05-2023

(لاہور نیوز) 9 مئی کو جناح ہاؤس اور دیگر سرکاری تنصیبات پر جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ میں علیمہ خان کا بھی نام آ گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی بہن علیمہ بی بی کا نام بھی جیو فینسنگ میں آ گیا ہے، علیمہ بی بی نو مئی کے واقعہ میں وہاں موجود تھیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ علیمہ بی بی کو تفتیش میں شامل کیا جائے گا، اگر وہ پیش نہیں ہوتیں تو ان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔