ریلوے ہیڈ کوارٹرز یوٹیلیٹی سٹورز پر صارفین سستے آٹے کیلئے خوار ہونے لگے

06-05-2023

(لاہور نیوز) سستے یوٹیلیٹی سٹورز بھی بے سود ثابت ہونے لگے۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرز یوٹیلیٹی سٹورز پر صارفین سستے آٹے کیلئے خوار ہونے لگے۔

حکومت کی سستا آٹا فراہم کرنے میں غیر سنجیدگی سامنے آ گئی۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر سستے آٹے کی فراہمی بہتر نہ بنائی جا سکی۔ خواتین سستے سٹورز کے باہر گرمی اور دھوپ میں خوار، لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے پر مجبور ہیں۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرز یوٹیلیٹی سٹورز پر آئی خواتین کا کہنا تھا کہ بچوں کو گھر چھوڑ کر سستا آٹا لینے آئی ہیں، ابھی تک نہیں ملا۔ شدید گرمی میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ خواتین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کی وجہ سے جینا مشکل ہو گیا ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر سستے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔