جعلی بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی نے درخواست دائر کردی
06-05-2023
(لاہور نیوز) جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہٰی نے اینٹی کرپشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی۔
اینٹی کرپشن کورٹ کے جج خالد محمود بھٹی نے پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اینٹی کرپشن حکام کو نوٹس جاری کردیے، پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر کارروائی سات جون کو ہو گی۔ یاد رہے پرویز الہی جعلی بھرتیوں کے مقدمے میں 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ نے اینٹی کرپشن کیجانب سے پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔