عمران عباس کے 'ساگر کنارے' نے دھوم مچا دی
06-05-2023
(ویب ڈیسک) پاکستانی ہردلعزیز اداکار عمران عباس اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں۔
عمران عباس نہ صرف ایک اچھے اداکار ہیں بلکہ انکی آواز بھی کسی سے کم نہیں ہے، اداکار کچھ وقت بعد اپنی گلوکاری کی کوئی نہ کوئی ویڈیو جاری کردیتے ہیں جو مداحوں کی تعریفیں سمیٹنے میں بازی لے جاتی ہے۔ عمران عباس اب بیرون ملک سیروتفریح میں مصروف ہیں جہاں سے خوبصورت ویڈیوز اور تصاویر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔ عمران عباس نے اس بار انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے اپنی دلکش ویڈیو شئیر کردی جس میں انہیں ٹھنڈے موسم میں ساحل کنارے بیٹھے اپنی خوبصورت آواز میں لتا منگیشکر اور کشور کمار کا گانا "ساگر کنارے" گنگناتے دیکھا گیا۔ عمران عباس کی اس گائیکی کو مداحوں نے خوب سراہا، تا ہم ابھی تک اس ویڈیو کو ہزاروں لائکس مل چکے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ تعریفوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔