اشنا شاہ کا خواتین کو تعلقات بارے قیمتی مشورہ

06-05-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ ہمیشہ کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں، حال ہی میں اشنا شاہ نے خواتین کو تعلقات کے بارے میں قیمتی مشورہ دیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے شادی سے پہلے تک مردوں سے گریز کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مرد کسی لڑکی کو خاص محسوس کروانے کے لئے دوسری عورت کو نیچا دکھا رہا ہے تو آپ اس مرد سے دور بھاگیں، کوئی بھی آدمی جو آپ کے سامنے بدتمیزی کرتا ہے وہ اچھا آدمی نہیں ہے۔