حماد اظہر کے گرفتار والد میاں اظہر گھر واپس آگئے
06-05-2023
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے گرفتار والد میاں اظہر واپس آگئے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ میرے والد صاحب واپس آگئے ہیں، والد کو سی آئی اے تھانہ لے جایا گیا تھا۔ حماد اظہر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ پولیس نے ایک گھنٹے تک والد کے فون کی جانچ کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا تھا کہ میرے والد کو پولیس نامعلوم مقام پر لے گئی ہے، میرے والد میاں محمد اظہر کی عمر 82 سال ہے اور وہ شدید بیمار ہیں۔