برائلر مہنگائی کی دوڑ میں سب سے آگے، قیمت میں 15 روپے مزید اضافہ
06-05-2023
(لاہور نیوز) برائلر نے مہنگائی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے، فی کلو برائلر گوشت کی قیمت میں 15 روپے کا مزید اضافہ ہو گیا۔
برائلر گوشت 15 روپے اضافے کے بعد 641 روپے سے بڑھ کر 656 روپے کا ہو گیا، ہول سیل زندہ برائلر کی قیمت 421 روپے جبکہ پرچون ریٹ 437 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں استحکام دیکھا جارہا ہے، فی درجن انڈوں کی قیمت 260 روپے پر برقرار ہے، انڈوں کی پیٹی کی قیمت 7 ہزار680 روپے ہوگئی ہے جبکہ مارکیٹ میں فی انڈا 23 سے 25 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔