بھارت میں ٹرین حادثے کا معاملہ، کرکٹر حسن علی کا ردعمل جاری
06-04-2023
(ویب ڈیسک )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی نے بھارت میں ہونیوالے خوفناک ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کےمطابق کرکٹر حسن علی نے اپنے ٹوئٹراکاونٹ پر بھارتی ٹرین حادثے کی تصویر شیئر کی اور اس کے کیپشن میں اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت میں پیش آئے ٹرین حادثے کا سن کر دکھ ہوا۔انہوں نے دعا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اللہ مرنے والوں کے لواحقین کو صبر عطا کرے۔ واضح رہےکہ ٹرین کا یہ حادثہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں پیش آیا تھا جہاں 2 مسافر ٹرینیں ایک ٹریک پر آکر آپس میں ٹکرا گئیں اور حادثے کے بعد مسافر بوگیاں دوسرے ٹریک پر کھڑی مال گاڑی پر چڑھ گئی تھیں۔حادثے کے نتیجے میں 250 سے زائد لوگ ہلاک ہوئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 900 کے قریب بتائی گئی ہے۔