خبردار!عید الاضحیٰ پر کانگو اور لمپی سکن وائرس پھیل سکتا ہے،محکمہ لائیو سٹاک نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
06-04-2023
(ویب ڈیسک ) محکمہ لائیو سٹاک نے عیدالاضحٰی کی آمد کے پیش نظر مویشیوں میں کانگو اور لمپی سکن وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
تفصیلات کےمطابق محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ممکنہ کانگو اور لمپی وائرس کی روک تھام کے لیے سفارشات پرسختی سے عمل درآمد کیا جائے، چیک پوسٹوں کو مویشیوں کے لیے اضافی سپرے فراہم کیا جائے، چیک پوسٹوں پرعملہ تعینات کیا جائے کیونکہ مویشیوں سے پھیلنے والی بیماریاں صحت عامہ کے لیے بھی خطرہ ہے۔ دوسری جانب ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک عالمزیب خان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اب تک لمپی سکن وائرس کی 83 ہزار ویکسین ڈوز خریدی گئی ہیں اور مزید ویکسین خریدنے کے لیے محکمہ خزانہ سے فنڈز مانگے گئے ہیں۔