ناروے سے پاکستانی نژاد شہری موٹر سائیکل پر پاک افغان بارڈر پہنچ گئے
06-04-2023
(لاہورنیوز) ناروے سے پاکستانی نژاد شہری ضیا الدین شنواری موٹر سائیکل پر پاک افغان بارڈر طور خم پر پہنچ گئے جہاں سے وہ چترال، آزاد کشمیر اور پنجاب کیلئے روانہ ہوں گے۔
طور خم بارڈر پہنچنے پر موٹرسائیکلسٹ ضیا الدین شنواری کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل پر 22 دن پہلے سفر کا آغاز کیا، اب تک بائیک پر 14 ممالک کا سفر کیا ہے، سب کو پیغام دیتا ہوں کہ اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور سیر و سیاحت کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سفر کا مقصد دنیا کو پاکستان کا بہتر امیج دکھانا ہے، یہاں کے عوام پرامن اور پوری دنیا کے لوگوں سے زیادہ مہمان نواز ہیں۔