جناح ہاؤس کیس، یاسمین راشد کی مقدمہ میں نامزدگی کی رپورٹ لاہور نیوز کو موصول

06-04-2023

(لاہور نیوز) جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کو ضمنی میں نامزدگی کی رپورٹ لاہور نیوز کو موصول ہو گئی۔

ضمنی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یاسمین راشد پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کیساتھ احتجاج کر رہی تھیں، یاسمین راشد پی ٹی آئی کارکنوں کو کور کمانڈر حملہ کرنے کی ترغیب دے رہی تھیں، ایف آئی آر میں یاسمین راشد نامزد نہیں ہو سکیں، ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمہ نمبر 96/23 میں نامزد کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق ضمنی رپورٹ تفتیشی افسران کی طرف سے نامزد کر کے عدالت میں جمع کروائی گئی، عدالت نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد ضمنی میں نامزد نہیں ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمنی رپورٹ میں نامزدگی سامنے آ گئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی بریت کو کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاہور پولیس نے عدالت سے یاسمین راشد کا تین مختلف وجوہات پر ریمانڈ مانگا تھا جس میں فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی وائس فرانزک کروانی تھی اور موبائل ڈیٹا چیکنگ کے لیے بھجوانا تھا، یاسمین راشد کی کور کمانڈر ہاؤس سے 41 کالیں ٹریس ہوئی ہیں۔