ملت پارک: دو بچوں کی پُراسرار ہلاکت کا معمہ حل

06-04-2023

(لاہور نیوز) ملت پارک میں لاپتہ ہونیوالے دو بچوں کی پُراسرار ہلاکت کا معمہ حل ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے واقعہ کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلیں، پولیس کو شبہ ہے کہ بچے کھیلتے ہوئے آٹے کے ڈرم میں چھپ گئے تھے اور ڈھکن بند ہونے سے دم گھٹنے کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ قتل سمیت دیگر پہلوؤں پر بھی تحقیقات جاری ہیں، محلے داروں اور رشتہ داروں کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں، موت کی وجہ کا حتمی تعین پوسٹمارٹم رپورٹ میں کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے روز بچوں کی والدہ گھر پر موجود نہ تھیں، بچے اپنی نانی کے گھر گئے اور وہاں سے والدہ نے بچوں کو اکیلے گھر بھیجا۔