پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 26 فیصد کی کمی

06-04-2023

(ویب ڈیسک) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

او سی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2022 سے لے کر مئی 2023 تک کی مدت میں ملک میں 15.26 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26 فیصد کم ہے۔ دوسری جانب پاکستان بیورو برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق آفس مشینری اور ڈیٹا پراسیسنگ آلات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 46 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر41 فیصد اورمئی میں 49 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے عالمی مارکیٹ سے پٹرولیم مصنوعات کی خریداری سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا ہے۔ نئی پالیسی سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پربینک چارجز و دیگر اخراجات ختم ہو جائیں گے۔