ذی الحج کا چاند کب نظر آئے گا؟ اہم پیشگوئی سامنے آگئی

06-04-2023

(ویب ڈیسک ) ذی الحج کا چاند کب نظر آئے گا؟ اس حوالے سے اہم پیشگوئی سامنے آگئی ہے۔

کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سنٹر کے مطابق ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کا امکان ہے، پاکستان ميں عيدالاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہوسکتی ہے۔ کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سنٹر کے مطابق چاند کی پیدائش 18 جون کی شب9 بجکر37 منٹ پر ہوگی،پاکستان میں 20 جون کویکم ذی الحج ہونے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہر اسلامی مہینے کی 29 ویں تاریخ کو طلب کیا جاتا ہے اور اجلاس کے اختتام پر ہی چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان کیا جاتا ہے۔