جہانگیر ترین کی جانب سے آئندہ تین سے چار روز میں پارٹی کا اعلان متوقع

06-04-2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے آنے والے تین سے چار روز میں پارٹی کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین آج بھی مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، جہانگیر ترین نے پارٹی کے نام کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ تیز کردیا ہے، جہانگیر ترین آئندہ تین سے چار روز میں پارٹی کے نام کا باضابطہ اعلان کردیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے لیگل ٹیم کو پارٹی رجسٹریشن کے لئے فوری اقدامات کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے، لیگل ٹیم پارٹی کے نام اور الیکشن کمیشن کو درکار تمام تقاضے پورے کرے گی،آئندہ ہفتے تمام تر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کو درخواست دی جائے گی۔