عائشہ اقبال کا پی ٹی آئی اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان

06-04-2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی عائشہ اقبال نے پارٹی اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ اقبال نے کہا نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، پی ٹی آئی اور سیاست سے مکمل کنارہ کش ہورہی ہوں، مجھے خون خرابے والی سیاست پسند نہیں ہے، فیصلہ کیا ہے سیاست مکمل چھوڑدوں گی، میں ایک عام پارٹی ورکر ہوں، میں پارلیمانی سیکرٹری نہیں تھی۔ انہوں نے کہا پارٹی کے چیئرمین کو تو میرا نام بھی معلوم نہیں ہوگا، میں نے لاہور میں ایک لاکھ پودے لگائے، میرا ٹرانس جینڈر کا سکول چل رہا ہے، مجھے سیٹ ویلفیئر کے کاموں کی وجہ سے ملی، مجھے دو مرتبہ کروڑوں کی آفرز ہوئی ہیں،میں نے انکار کردیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملکی حالات کی وجہ سے ہر کوئی پریشان ہے، میں یہاں ملک کی خدمت کیلئے ہوں، اللہ تعالیٰ پاکستان کو سلامت رکھے، پاکستان ترقی کرے، پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، پاکستان ہے تو سب کچھ ہے۔