ملت پارک میں گھر سے دو کمسن بھائیوں کی لاشیں برآمد

06-04-2023

(لاہور نیوز) ملت پارک کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گھر سے دو کمسن بھائیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔

پولیس کے مطابق 5 سالہ ارتضیٰ اور 3 سالہ راحیل کی لاشیں آٹا رکھنے والے صندوق سے برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز دونوں کمسن بھائیوں کے اغواء کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرایا گیا تھا، اغواء کی ایف آئی آر کمسن بھائیوں کے والد کی مدعیت میں درج کی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق مختلف پہلوؤں سے قتل کے اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں، جلد حقائق سامنے آجائیں گے اور مجرموں کو گرفتار کر لیں گے۔  دوسری جانب آئی جی پنجاب  نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔