ایشیا کپ میں شرکت کے بعد جونیئر ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

06-04-2023

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ میں شرکت کے بعد جونیئر ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، پاکستانی ٹیم کو ایونٹ کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے دو کھلاڑی ارباز ایاز، عبدالوہاب اور ٹیم منیجر حنیف خان کراچی جبکہ باقی کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ کے ممبرز لاہور پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ عمان میں ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی، پاکستان کو فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔